اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفری ٹولے داعش نے عراق میں منگل کو اردنی پائلٹ معاذ الکساسبہ کو زندہ زندہ نذر آتش کیا جبکہ آج بروز جمعرات دو عراقی باپ بیٹے کو ذبح کر دیا۔
اس تکفیری ٹولے نے عراق کے شمالی علاقے پر قبضہ کرنے کے بعد کوئی ایسا جرم نہیں جو انجام نہ دیا ہو داعش کے جرائم کی داستانیں اگر جنگلوں کے درندوں کو بھی سنائی جائیں تو یقینا ان کی آنکھیں بھی اشکبار ہو جائیں گی۔
داعش عالمی سطح پر اپنا رعب اور دبدبہ پیدا کرنے کی غرض سے اپنے زیر تسلط علاقوں میں بے گناہ لوگوں کو گرفتار کر کے کسی کو گولی مار دے رہا ہے، کسی کا گلہ کاٹتا ہے، کسی کو سنگسار کرتا ہے، کسی کے ہاتھ پیر قلم کر دیتا ہے کسی کو اونچی عمارتوں کی چھتوں سے نیچے پھینک دیتا ہے اور کسی کو زندہ زندہ جلا دیتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس تکفیری اور درندہ صفت ٹولے نے دو عراقی باپ بیٹے کو ایک صحرا میں لے جا کر ذبح کر دیا ہے۔




...............
۲۴۲